برطانوی سرکاری آن لائن نظام سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار، ہنگامی اقدامات شروع

برطانوی سرکاری آن لائن نظام سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار، ہنگامی اقدامات شروع

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سرکاری آن لائن خدمات کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ دنیا بھر کی ویب سائٹس پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئر میں دو سنگین حفاظتی خامیوں کے انکشاف کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔برطانوی حکومت نے سرکاری آن لائن نظاموں کو درپیش ممکنہ سائبر سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے متاثرہ سافٹ ویئر کو فوری طور پر جدید ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی متاثرہ نظاموں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہنگامی کوششیں شروع کردی ہیں۔برطانوی حکام نے سرکاری و نجی اداروں اور چھوٹے بڑے کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔سائبر سیکیورٹی حکام نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ اگر کسی نظام میں موجود حفاظتی خامی کو دور کرنا ممکن نہ ہو تو احتیاطی تدبیر کے طور پر اسے عارضی طور پر انٹرنیٹ سے منقطع کردیا جائے، تاکہ ممکنہ سائبر حملوں سے نقصان کو روکا جاسکے۔