پاکستان اور بھارت میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
Jul 1, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( اباسین خبر)پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر دیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی، جبکہ پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکا شری واستو نے بھارتی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔