سجاد علی کا کاپی رائٹ معاملے پر وضاحتی بیان، بھارتی شو کو اجازت دینے سے انکار

سجاد علی کا کاپی رائٹ معاملے پر وضاحتی بیان، بھارتی شو کو اجازت دینے سے انکار

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے مشہور گیت ”راوی“ کی بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو میں پیشکش کے حوالے سے کاپی رائٹ سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔سجاد علی نے اپنے سماجی رابطے کے ذریعے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے کسی بھی بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے گانوں کے استعمال یا کاپی رائٹ سے متعلق کوئی اجازت نہیں دی۔انہوں نے بھارتی گلوکاری کے ریئلٹی شو ”وائس آف پنجاب ماسٹر چیمپس“ کے دسویں سیزن میں ان کے گیت کی پیشکش سے متعلق سامنے آنے والی خبروں اور قیاس آرائیوں پر اپنا مؤقف واضح کیا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کے گیتوں کے استعمال سے متعلق تمام معاملات کو کاپی رائٹ قوانین کے مطابق دیکھا جانا چاہیے۔