رجب بٹ کی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجنے کی خبریں، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا کے ایک معروف پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رجب بٹ نے مبینہ طور پر یونین کونسل کے ذریعے اپنی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوایا ہے۔رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایمان فاطمہ نے اپنے بیٹے کی خاطر شوہر سے صلح کی کوشش کی تھی۔دوسری جانب ایمان فاطمہ نے بھی شوہر کے خلاف نان و نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے اخراجات کے لیے ماہانہ 5 لاکھ روپے جبکہ اپنے لیے 2 لاکھ روپے ماہانہ خرچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ نے بیٹے کے اخراجات برداشت نہیں کیے۔تاہم رجب بٹ کی جانب سے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوانے اور دیگر زیرِ گردش دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اس لیے ان اطلاعات کو فی الحال غیر مصدقہ دعوؤں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔