امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو

امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا اہم ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہر اس شخص یا ملک کی مخالفت کرتا ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر واشنگٹن کے لیے پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنا ضروری ہے۔مارکو روبیو نے بھارت اور ایران کے تعلقات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات رکھنا اور ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا اہم ہے، اسی طرح امریکا کو بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت سے امریکا کو مدد مل سکتی ہے اور ممکن ہے کہ ان تعلقات کے ذریعے بھارت کو لاحق خدشات دور کرنے میں بھی کردار ادا کیا جا سکے۔امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان میں پاکستان کے ساتھ روابط کی اہمیت اور خطے میں بھارت کو درپیش خدشات کے حوالے سے سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔