خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، گورنر

خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، گورنر

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ تیل، گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہے، جن سے بھرپور فائدہ اٹھا کر صوبے کو خوشحال بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے صوبے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ صفائی مہم شروع کردی گئی ہے اور صوبے کو صاف ستھرا بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اضاخیل گودام میں گندم کے معاملے پر انہیں رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں جو بھی بے ضابطگی ہوئی ہے، اس کے ذمہ داروں کو سزا بھگتنا ہوگی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور ان وسائل کو صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ صوبے اور اس کے عوام کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جبکہ سرمایہ کاری کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اصلاح کی نیت سے کی جانے والی تنقید برداشت کریں گے اور معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔گورنر خیبرپختونخوا نے سیاسی احتجاج اور افغانستان سے متعلق معاملات پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتشار پھیلانے والے جلسوں اور احتجاج کے حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے بعض سیاسی عناصر کے افغانستان سے روابط کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا کہ ایسی صورت حال میں ان کے خلاف کارروائی کیسے کی جائے گی۔