دیپیکا پڈوکون نے دوسری بیٹی کا نام بتا دیا، خاندانی تصویر بھی شیئر کر دی

دیپیکا پڈوکون نے دوسری بیٹی کا نام بتا دیا، خاندانی تصویر بھی شیئر کر دی

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔دیپیکا اور رنویر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جسے جوڑے نے میڈیا کی نظروں سے دور رکھا تھا۔تاہم اب مذہبی تہوار کے موقع پر اسٹار جوڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کو بتا دیا۔جوڑے کے مطابق ان کی دوسری بیٹی کا نام دیوی پڈوکون سنگھ رکھا گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے خاندان کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں تمام افراد کو سنہری رنگ کے لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔اس پوسٹ کے بعد بالی وڈ کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے، جبکہ دونوں اداکاروں نے 2018ء میں شادی کی تھی۔