ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف

ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف

Oct 21, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر مبینہ فائرنگ کے واقعے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف کوئی اور معروف فلمی شخصیت تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بالی وڈ کے ایک دوسرے معروف اداکار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث وہ ان تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔پولیس کے مطابق دوسرے اداکار تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر ٹائیگر شروف کو نسبتاً آسان ہدف سمجھتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جب اداکار ایک فٹ بال کلب سے روانہ ہو رہے تھے۔ واقعے کے دوران فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، تاہم اداکار گولی لگنے سے محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔