جگن کاظم کا سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں سے اظہارِ ناراضگی

جگن کاظم کا سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں سے اظہارِ ناراضگی

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے نتھیا گلی کے خوبصورت سیاحتی مقامات پر پھیلی گندگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔جگن کاظم ان دنوں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی کی سیر پر ہیں۔ انہوں نے دورانِ سفر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے قدرتی مناظر کے درمیان کچرا پھینکنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور مقامی افراد کو چاہیے کہ وہ پکنک کے بعد اپنا کچرا کھلی جگہوں پر نہ چھوڑیں بلکہ اسے مناسب طریقے سے تلف کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اکثر اپنے شہروں اور سیاحتی مقامات کی حالت پر تنقید کرتے ہیں، لیکن انہیں صاف رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھیں۔