وزیرِ اعظم کی او پی ایف حکام سے ملاقات، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولتوں پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم کی او پی ایف حکام سے ملاقات، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولتوں پر تبادلہ خیال

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا اور مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے او پی ایف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر ملکی معیشت اور زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بہبود کے لیے جاری منصوبوں اور سہولتوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستقبل کے اقدامات کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے او پی ایف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے جامع منصوبہ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔