اداکاری کے باوجود وہ پہچان نہ مل سکی جس کی حقدار ہوں:کنزہ ہاشمی کا شکوہ

اداکاری کے باوجود وہ پہچان نہ مل سکی جس کی حقدار ہوں:کنزہ ہاشمی کا شکوہ

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ انہیں کئی مواقع پر محسوس ہوا کہ بطور اداکارہ انہیں وہ مقام اور شناخت نہیں مل سکی جس کی وہ حقدار تھیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ”دل آویز“ سمیت کئی منصوبوں میں انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار نبھائے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ انہیں اکثر کم اہمیت دی جانے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم انہیں اس بات پر افسوس نہیں۔ ان کے مطابق مداح ان کی صلاحیتوں سے واقف ہیں اور وہ مسلسل محنت کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔