کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً چھ فیصد اضافہ ہو کر 96 ڈالر فی بیرل کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کے دوران تقریباً 60 کروڑ بیرل تیل کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث عالمی رسد پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد ہفتے کے روز بیس بحری جہازوں نے اس اہم آبی گزرگاہ کو عبور کیا۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ
1 گھنٹے قبل