اسلام آباد( اباسین خبر)خلیجی خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایران کی سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے متعدد ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے ہیں جن میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان، فرانس، ترکیہ، قطر، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر مشاورت کی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے، جہاں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ تہران کے مطابق یہ کارروائیاں امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں۔
خلیجی خطے میں کشیدگی، ایران کے سفارتی رابطے تیز، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت
6 گھنٹے قبل