ٹیکس چھوٹ اور مراعات میں غیرمعمولی اضافہ، قومی خزانے پر دباؤ بڑھ گیا

ٹیکس چھوٹ اور مراعات میں غیرمعمولی اضافہ، قومی خزانے پر دباؤ بڑھ گیا

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی چھوٹ اور مراعات میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ملکی مالیاتی دباؤ میں بھی شدت آگئی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس چھوٹ اور مراعات کی وجہ سے قومی خزانے کو ہونے والا ممکنہ نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے اور حالیہ مالی سالوں میں اس کا حجم مجموعی قومی پیداوار کے 4 سے 5 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس اخراجات میں اضافے کے برعکس ملک میں ٹیکس وصولیوں کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 10 فیصد پر برقرار ہے اور اس میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی۔