سوئٹزرلینڈ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیاب، کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے مقابلہ

سوئٹزرلینڈ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیاب، کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے مقابلہ

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

وینکوور( سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے ابتدا سے ہی بہتر کھیل پیش کیا اور متعدد حملے کیے، تاہم اس کے کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔دوسری جانب کولمبیا نے بھی برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن اسے بھی ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیابی نہ مل سکی۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا، جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں دفاعی حکمت عملی توڑنے میں ناکام رہیں، جس کے باعث مقررہ وقت بغیر کسی گول کے برابر رہا۔بعد ازاں فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا، مگر اس دوران بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں داخل ہو گیا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوئٹزرلینڈ نے چار جبکہ کولمبیا نے تین گول کیے، یوں سوئس ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔