نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک
Sep 7, 2026|ویب ڈیسک
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں نجی ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 طلبہ ہلاک ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دہلی میں عمارت گرنے کے بعد جاری امدادی کارروائی کے دوران مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ ملبے سے اب تک 11 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے، جبکہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی کارکن متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق حادثہ ہاسٹل کے تہہ خانے میں پانی جمع ہونے اور وہاں جاری مرمتی کام کے باعث پیش آیا۔