پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن سے متعلق انکوائری شروع کردی

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن سے متعلق انکوائری شروع کردی

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور رویے سے متعلق میڈیا میں آنے والی اطلاعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پی سی بی کے مطابق معاملے کی جانچ بورڈ کے مقررہ قوانین اور ضوابط کے مطابق کی جارہی ہے، جبکہ تحقیقات میں شامل تمام افراد کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بعض پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو قابلِ اعتماد نہ سمجھا جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پر فی الحال مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے بعد بعض کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے معاملات کی تحقیقات جاری ہیں۔ کھلاڑیوں کے موبائل فون تحویل میں لیے جانے کے معاملے کو بھی انکوائری کا حصہ بنایا گیا ہے۔