قلات میں مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی، گاڑیاں تحویل میں لے لیں

قلات میں مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی، گاڑیاں تحویل میں لے لیں

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

قلات( اباسین خبر) رودینیجو کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ ناکہ بندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی اور اس دوران دو چھوٹی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران ایک بوزر گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و تشویش پھیل گئی اور آمدورفت متاثر ہوئی۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کچھ دیر تک علاقے میں موجود رہے، تاہم واقعے سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تحویل میں لی گئی گاڑیوں اور ان میں سوار افراد کے بارے میں بھی مزید معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔