ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول جاری، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17 ستمبر کو
Sep 7, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز کے مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔20 ستمبر کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے، جبکہ ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 22 ستمبر کو ہوگا۔ مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ مرحلہ 24 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز ہوں گے۔پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں، جو براہِ راست کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔