بنوں ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، مریض محفوظ
Sep 7, 2026|ویب ڈیسک
بنوں( اباسین خبر) خلیفہ گلنواز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا اور تمام مریضوں کو بحفاظت محفوظ مقام منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی اور تقریباً 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ماہر فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے تقریباً 10 منٹ کی کوشش کے بعد آگ مکمل طور پر بجھادی۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے گائنی وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی اور بروقت امداد پر ریسکیو 1122 بنوں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔