ٹرمپ کے اعلانات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مشکوک منافع بخش سودوں کا انکشاف

9 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے اعلانات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مشکوک منافع بخش سودوں کا انکشاف

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے اعلانات سے چند منٹ قبل اسٹاک مارکیٹ میں کروڑوں ڈالرز کے منافع بخش سودوں کے انکشاف نے عالمی مالیاتی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مختلف مالیاتی منڈیوں کے اعداد و شمار کا جائزہ صدر ٹرمپ کے اہم اعلانات کے وقت کے ساتھ ملا کر کیا گیا، جس سے غیر معمولی تجارتی سرگرمیوں کا ایک تسلسل سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق بعض مواقع پر اعلانات سے پہلے مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی، جسے محض اتفاق قرار دینا مشکل ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال اندرونی معلومات کی بنیاد پر غیر قانونی تجارت کے خدشات کو جنم دیتی ہے، جسے عام طور پر اندرونی معلومات پر مبنی لین دین کہا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے عالمی سطح پر پہلے ہی مختلف حلقوں میں سوالات اور تشویش پائی جاتی ہے۔