سنیتا مارشل کا شوہروں کے رویے اور بیویوں کی تضحیک پر اظہارِ خیال

سنیتا مارشل کا شوہروں کے رویے اور بیویوں کی تضحیک پر اظہارِ خیال

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے شوہروں کی جانب سے بیویوں کے ساتھ نامناسب رویے اور ان کا مذاق اڑانے کے رجحان پر اظہارِ خیال کیا ہے۔سنیتا مارشل نے کہا کہ تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں کی محفل میں اپنی بیویوں کا مذاق بناتے ہیں، یہ رویہ ہمارے معاشرے کے دیسی کلچر میں زیادہ پایا جاتا ہے، جبکہ مغربی معاشروں میں ایسا کم دیکھنے کو ملتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر بیوی سب کے سامنے کوئی مشورہ دے تو شوہر فوراً اسے سب کے سامنے غلط قرار دے دیتا ہے، حالانکہ وہ بعد میں بھی مناسب انداز میں سمجھا سکتا ہے کہ اس کا مشورہ درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی ذہنیت اس طرح بنائی جاتی ہے کہ بیویاں شوہروں سے کم تر ہیں، اسی لیے بیویاں شوہروں سے احترام سے بات کرتی ہیں لیکن بعض شوہر انہیں ’’تم‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔سنیتا مارشل کے مطابق بعض شوہروں کا خیال ہوتا ہے کہ بیوی عمر یا مرتبے میں ان سے چھوٹی ہے، اس لیے وہ اس کا مذاق اڑا سکتے ہیں۔اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوگیا ہے اور صارفین بڑی تعداد میں ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔