فلسطین کے حق میں نعروں پر میکل مور ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے باہر
Sep 16, 2026|ویب ڈیسک
نیو یارک (شوبز ڈیسک) معروف امریکی ریپر میکل مور کو کنسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے کے بعد برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے امریکی دورے سے نکال دیا گیا۔ٹور انتظامیہ کے مطابق امریکی اسٹیڈیمز اور دیگر مقامات کے مالکان نے میکل مور کو وہاں پرفارم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل اسرائیلی امریکی کونسل کی جانب سے بھی میکل مور کے خلاف مہم چلائی گئی تھی۔دوسری جانب ایڈ شیرن نے وضاحت کی ہے کہ میکل مور کو دورے سے نکالنے کا فیصلہ ان کا نہیں تھا۔ میکل مور طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی حملوں و قبضے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔