سنیل پال کی سلمان خان پر فلموں کی ناکامی پر کڑی تنقید
ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار سنیل پال نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی حالیہ فلموں کی کمزور کاروباری کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے فلمی صنعت کے موجودہ رجحانات پر سوال اٹھا دیے۔سنیل پال نے کم بجٹ کی مذہبی موضوع پر بننے والی ایک فلم کی ۵۰۰ کروڑ روپے کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف محدود وسائل سے بننے والی فلمیں غیر معمولی کامیابی حاصل کر رہی ہیں، جبکہ بڑے ستاروں کی فلمیں ۵۰ کروڑ روپے کا کاروبار کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔کامیڈین نے کہا کہ سلمان خان کو بڑے مداحوں کے حلقے اور بھاری بجٹ کے باوجود کمزور فلموں کے انتخاب پر غور کرنا چاہیے اور اپنی فلموں کے انتخاب میں تبدیلی لانی چاہیے۔سنیل پال کے مطابق فلم بین اب صرف بڑے ستاروں کی مقبولیت سے متاثر نہیں ہوتے بلکہ معیاری مواد اور مضبوط کہانی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں، جس کے باعث روایتی فلمی فارمولوں کو ناظرین کی جانب سے پہلے جیسی پذیرائی نہیں مل رہی۔