انوپم کھیر کا گووندا کو ذاتی معاملات نظرانداز کرکے کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ

انوپم کھیر کا گووندا کو ذاتی معاملات نظرانداز کرکے کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری کشیدگی اور اداکارہ کومل رانی سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویو میں انوپم کھیر نے گووندا کو بہترین انسان اور فنکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کبھی کبھار مشکل حالات آتے ہیں، تاہم انہیں چاہیے کہ وہ ان معاملات کو پیچھے چھوڑ کر اپنی زندگی اور فنی سفر پر توجہ مرکوز کریں۔انوپم کھیر نے کہا کہ وہ اور گووندا کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے آئے ہیں اور وہ ہمیشہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی خوشی اور بھلائی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے بھی اپیل کی کہ کسی کی نجی اور خاندانی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے تاکہ معاملہ مزید پیچیدہ نہ ہو۔