آبنائے ہرمز کی کڑی نگرانی، ایرانی فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار

آبنائے ہرمز کی کڑی نگرانی، ایرانی فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار

Oct 16, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوجی کمانڈر امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے تیار ہے۔امام علی آفیسرز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امیر حاتمی نے بتایا کہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ دشمن کا کوئی بھی جہاز عمانی سمندری حدود اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔