ریٹیلرز کی ٹیکس اسکیم غیر مؤثر، اب تک صرف 1571 گوشوارے جمع

ریٹیلرز کی ٹیکس اسکیم غیر مؤثر، اب تک صرف 1571 گوشوارے جمع

Oct 16, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کے باوجود ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی آسان ٹیکس اسکیم خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس اسکیم کے تحت صرف 1571 ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 مقرر کر دی ہے۔ایف بی آر کو اب تک مجموعی طور پر 69 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ 72 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 52 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے، تاہم اس وقت ٹیکس کی مد میں وصول ہونے والی رقم موجودہ مدت کے مقابلے میں زیادہ تھی۔