پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 413 پوائنٹس کا اضافہ
Oct 16, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 413 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروباری رجحان برقرار رہا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 768 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 186 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔