پشاور سکول حادثے پر دلی افسوس ہے، نواز شریف کا اظہارِ تعزیت
Oct 16, 2026|ویب ڈیسک
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایون فیلڈ پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پشاور میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نجی سکولوں کی خراب حالت بہتر بنانے کے لیے مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کے مسئلے سے متعلق سوال پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ملک دہشتگردی کے مسئلے سے آگاہ ہے اور اس کا نوٹس بھی لیا جا رہا ہے۔اپنی صحت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے مختصر جواب دیا کہ اللہ کا شکر ہے۔