پشاور سکول حادثہ، گورنر خیبرپختونخوا نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پشاور سکول حادثہ، گورنر خیبرپختونخوا نے اہم اجلاس طلب کر لیا

Oct 16, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) سکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے کی تحقیقات اور آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے گورنر خیبرپختونخوا نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم تین رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے، جو آج گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں تحقیقات کی پیش رفت اور اب تک کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم، کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور مینیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں واقعے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات بہتر بنانے اور مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔