اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 175 ہزار کی سطح سے نیچے

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 175 ہزار کی سطح سے نیچے

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آگیا۔کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔