ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، ایل پی جی، آٹا اور گوشت عوام کی پہنچ سے دور
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک بھر میں مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکا، جبکہ ایل پی جی، آٹا، مرغی کے گوشت، مٹن، بیف اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی میں کمی اور سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں سے مہنگیملک کے معاشی مرکز کراچی میں ایل پی جی، مرغی کے گوشت، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں۔شہر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 سے 550 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اس کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے مقرر ہے۔اسی طرح مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 690 روپے فی کلو کے بجائے 750 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ چکی کا آٹا 145 روپے فی کلو کے مقررہ نرخ کے مقابلے میں اوسطاً 190 روپے میں دستیاب ہے۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 240 روپے فی درجن ہے، تاہم بازار میں صارفین کو ایک درجن انڈوں کے لیے 280 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگالاہور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 577 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بغیر ہڈی کے مرغی کا گوشت 770 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف دکانوں پر گوشت کے الگ الگ نرخ وصول کیے جارہے ہیں اور اب مرغی کا گوشت خریدنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے۔راولپنڈی میں ایل پی جی 600 روپے فی کلوراولپنڈی میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 11 کلو کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 6 ہزار 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 25 ہزار روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔لاہور میں بھی ایل پی جی سرکاری قیمت سے دگنیلاہور میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر ہے۔مہنگی گیس کے باعث گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیور پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی سرکاری نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں اضافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔کوئٹہ میں بھی گوشت اور آٹا مہنگاکوئٹہ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔ شہر میں مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو، مٹن 2 ہزار 600 روپے فی کلو اور بیف ایک ہزار 600 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتوں نے شہریوں کے گھریلو بجٹ کو متاثر کردیا ہے، جبکہ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔