پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتوں پر پمپ اونرز کے تحفظات

پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتوں پر پمپ اونرز کے تحفظات

Oct 23, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے روزانہ تعین پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کا مطالبہ کردیا ہے۔وائس چیئرمین پیٹرول پمپ اونرز نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ کر ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ کے باعث پمپ مالکان کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ قیمتوں کے روزانہ تعین سے ایندھن کے ذخیرے اور اسٹاک مینجمنٹ میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر مشاورت ضروری ہے تاکہ پمپ مالکان کو درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے۔خط میں وفاقی وزیر پیٹرولیم سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس معاملے پر مؤثر اقدامات کریں۔