سری لنکا نے بنگلا دیش کو ہرا کر ایشین گیمز کانسی کا تمغہ جیت لیا

سری لنکا نے بنگلا دیش کو ہرا کر ایشین گیمز کانسی کا تمغہ جیت لیا

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

ناگویا( سپورٹس ڈیسک)جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلے میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 63 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔کاروگی اسپورٹس پارک میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ تھرندو رتھنائیکے نے 32 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سہان ارچیگے نے 33 رنز بنائے۔166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 17.3 اوورز میں 102 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا، تھرندو رتھنائیکے، وجے کانتھ ویاسکانتھن اور ونجو ساہان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔فتح کے ساتھ سری لنکا نے مینز کرکٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ایشین گیمز کا کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔