نجران میں حوثی میزائل اسکول سے جا ٹکرایا

نجران میں حوثی میزائل اسکول سے جا ٹکرایا

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا میزائل ایک اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل حملے میں اسکول متاثر ہوا، تاہم واقعے میں کسی شخص کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے بتایا کہ خمیس مشیط کی سمت حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرکے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔حکام کے مطابق خمیس مشیط کی جانب میزائل حملوں کی کوشش کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔