سعودی عرب مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتا، شہزادہ ترکی الفیصل
Oct 3, 2026|ویب ڈیسک
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سعودی انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سعودی عرب کے لیے تحمل کی پالیسی مزید جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برداشت اور ضبط ہمیشہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ رہے ہیں، تاہم اب یہ طرزِ عمل مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔شہزادہ ترکی الفیصل کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر گولہ باری کی گئی، جبکہ ایران بھی ماضی میں سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی موجودگی کی اہمیت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔