یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کریں گے، ٹرمپ

یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کریں گے، ٹرمپ

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے ذخائر سے بڑی مقدار میں ڈیزل مارکیٹ میں جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع ہوگی۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے یورپی ممالک پر ایندھن کے ذخائر جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔بعدازاں جی 7 ممالک نے آئندہ چار ماہ کے دوران ہنگامی ذخائر سے مجموعی طور پر 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی 20 روز میں بڑی مقدار میں ڈیزل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جی 7 کے مطابق ذخائر سے ایندھن کی فراہمی عالمی منڈی میں قیمتوں اور رسد کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کی جائے گی، جبکہ رکن ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ توانائی کی برآمدات پر پابندی نہ لگانے کا بھی عزم کیا ہے۔ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 8.4 ارب ڈالر کے تیل کی بازیابی کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ مستقبل میں امریکی توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔ایران سے متعلق تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ یورپ میں بھی ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطحوں تک پہنچ گئی ہیں۔