سوات میں فائرنگ، کمشنر آفس کا کمپیوٹر آپریٹر جاں بحق
Oct 3, 2026|ویب ڈیسک
سوات( اباسین خبر)سیدو شریف کی کالج کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے زین العابدین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے زین العابدین کمشنر آفس میں کمپیوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔فائرنگ میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔