آبنائے ہرمز سے نکلتے آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

آبنائے ہرمز سے نکلتے آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ادارے کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں معمولی نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ تیل کے اخراج سے ماحول کو نقصان پہنچنے کی بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔