محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش ہوگئے

محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش ہوگئے

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) کے نوٹس پر پیش ہوگئے۔این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری کیا تھا، جس میں انہیں جمعے کے روز ادارے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔نوٹس کے ذریعے کرکٹر سے ضبط شدہ ڈیوائس کے فرانزک معائنے اور تکنیکی تجزیے کے سلسلے میں تعاون طلب کیا گیا تھا۔