ایشین گیمز فائنل، بھارت کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
Oct 3, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا( سپورٹس ڈیسک)جاپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کپتان شریس آئیر نے ٹاس کے بعد بتایا کہ سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، سعد مسعود، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔