ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے پر جنوبی کوریا کے کوچ مستعفی

ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے پر جنوبی کوریا کے کوچ مستعفی

Jun 30, 2026|ویب ڈیسک

جنوبی کوریا (سپورٹس ڈیسک)جنوبی کوریا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگ میونگ بو نے ٹیم کے فٹ بال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہ بنا پانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ جنوبی کوریا کے صدر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جنوبی کوریا کی ٹیم کو امید تھی کہ وہ گروپ مرحلے میں تیسری بہترین ٹیم کے طور پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی، تاہم ایسا نہ ہو سکا اور ٹیم پہلے ہی مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شدید تنقید سامنے آئی، جس کے بعد جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ ہونگ میونگ بو نے عوام اور شائقین سے معذرت کرتے ہوئے ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکی جن کی مداحوں کو توقع تھی۔فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں عالمی درجہ بندی میں 32ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا نے تین میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسے دو مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔