کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے مقابلے جاری
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ( سپورٹس ڈیسک) بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔ٹورنامنٹ میں ملک کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے نامور فٹبال کھلاڑیوں اور ہزاروں تماشائیوں نے شرکت کی۔مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس ایونٹ کو پاکستان کے بڑے اور اہم فٹبال ٹورنامنٹس میں سے ایک قرار دیا۔محکمہ کھیل بلوچستان کے مطابق، ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔