ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے منیجر رضا کچلو ہوں گے۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال ہونے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔