شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولت کاروں کی سازشیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔