پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ کا انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔کاروبار شروع ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 134 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 441 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔