پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں شام 6 بجے آمنے سامنے آئیں گی۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ بطور کپتان اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق، پاکستان بہترین اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا اور ٹیم سری لنکا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔سیریز کا دوسرا میچ 11 اکتوبر جبکہ تیسرا مقابلہ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز پی سی بی لائیو پر براہِ راست دیکھے جا سکیں گے۔