سندھ حکومت کی 15 اکتوبر کو شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس، شرجیل میمن

سندھ حکومت کی 15 اکتوبر کو شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس، شرجیل میمن

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت 15 اکتوبر کو چین کے شہر شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں چین کی سیکڑوں کاروباری کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد چین جائے گا، جہاں صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع اجاگر کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں حکومتی سطح پر معاہدوں کے ساتھ کاروباری اداروں کے درمیان معاہدوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔شرجیل میمن کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی اور بے روزگاری میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے تھرپارکر کے کوئلے کو ملک کی توانائی ضروریات کے لیے اہم قرار دیا اور بتایا کہ سندھ میں 1100 نئے اسکول بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے کا الزام عائد کیا۔