پٹرول 2 روپے 31 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اوگرا نے حکومتی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت 9 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، فریٹ چارجز، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔