شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی اہم ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

6 دن قبل
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی اہم ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ریاض( اباسین خبر) وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دو طرفہ اسٹرٹیجک تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف کی، جبکہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔